Friday April 26, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش،سڑکیں تالاب بن گئیں،150فیڈر زٹرپ کرگئے

لاہور:صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش،نشیبی علاقے ،انڈر پاسز اور سڑکیں تالاب بن گئیں،بارش کے باعث 150فیڈرز ٹرپ ، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں سے فوری پانی نکالنے کا حکم دیدیا۔اطلاعات کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں آج صبح کالی گھٹائیں کیا چھائیں، دن میں رات کا گماں ہونے لگا۔ پھر چھاجوں چھاج مینہ برسا کہ ڈالی ڈالی دھل گئی۔ لاہور کے علاقوں مال روڈ، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، سمن آباد اور ریلوے سٹیشن میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ بھاٹی گیٹ، بلال گنج، موہنی روڈ اور شملہ پہاڑی کے علاقوں میں بھی بادل خوب برسے جبکہ گڑھی شاہو، باغبانپورہ اور دو موریہ پل کےعلاقوں میں بھی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور کے ایک لیکچر ر کی طالبہ سے اوچھی حرکتیں، موبائل فون پر ایسے میسجز بھیج ڈالے کہ شیطان بھی پناہ مانگے

لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے گلشن راوی ، سمن آباد، رائیونڈ روڈ، داتا نگر، ڈیفنس، والٹن روڈ اور بھاٹی گیٹ کے علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ علامہ اقبال ٹاؤن، قلعہ گجرسنگھ، گڑھی شاہو، چائنہ اسکیم ، سگیاں، مانگا منڈی اور شاہدرہ میں بھی بجلی بند رہی۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں جمع پانی فوری نکالنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے، واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لکشمی چوک کا دورہ کیا اور وہاں جمع پانی کا جائزہ لیا، انہوں نے واسا عملے کو لکشمی چوک سے جلد ازجلد پانی نکالنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ برساتی پانی کو نکال کر ترجیحی بنیادوں پر روڈ کو کلئیر کروایا جائے، شہریوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عمر شیر چٹھہ نے لکشمی چوک پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے

تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان ریلوے کا ستیا ناس ہو گیا مسافر ٹرینوں کی حالت بدسے بدتر ہوگئی، شہری ریلوے کے سفر سے کترانے لگے

FOLLOW US