Sunday January 19, 2025

گارڈ نے ویکسین کارڈ کے بغیر شرمیلا فارقی کو ریسٹورنٹ جانے سے روک دیا

کراچی : پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو ایک گارڈ نے بغیر ویکسین کارڈ ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روک دیاہے۔جس پر خاتون پیپلزپارٹی رہنما نے گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیتےہوئے اس کے کے ہمراہ سیلفی لے لی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فارقی ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہورہی تھیں کہ گارڈ نے انھیں ویکسین کارڈ دکھانےکو کہا تاہم ان کے پاس ویکسین کارڈ نہ پاکر گارڈ نے انھیں اندر نہیں جانے دیا۔جس پر شرمیلا فاروقی نے اس کے ہمراہ سیلفی لی اور اسے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شئیرکرتے ہوئے بتایا کہ ایسے ہیروز قوانین کے نفاذ میں مدد کرتے ہیں۔

اداکارہ اسرا بلگیچ2021 کی 100 خوبصورت خواتین کے لیے نامزد

لاہور کے ایک لیکچر ر کی طالبہ سے اوچھی حرکتیں، موبائل فون پر ایسے میسجز بھیج ڈالے کہ شیطان بھی پناہ مانگے

تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان ریلوے کا ستیا ناس ہو گیا مسافر ٹرینوں کی حالت بدسے بدتر ہوگئی، شہری ریلوے کے سفر سے کترانے لگے

FOLLOW US