Sunday January 19, 2025

’کابل ائیر پورٹ چلانے میں تکنیکی تعاون کا معاملہ ، طالبان سے براہ راست رابطے میں ہیں‘ ترک صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت کر رہی ہے تاکہ بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کا مشترکہ انتظام سنبھالنے میں مدد سے متعلق حتمی فیصلے کیے جاسکیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ترکی اور طالبان کے درمیان بات چیت کابل ائیرپورٹ پر واقع عارضی ترک سفارت خانے کی عمارت میں ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔اس حوالے سے ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ چلانے میں تکنیکی تعاون کے لیے طالبان کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، طالبان کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ترکی کو ائیرپورٹ چلانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ترک صدرکا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ سنبھالنے کے فیصلے سے پہلے کابل میں امن و امان کی بحالی ضروری ہے،ضروت پڑی تو دوبارہ بات چیت کریں گے۔

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، حکومت نے پڑول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کردی

پاک فوج کا یوم دفاع و شہداء ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان اس بار ہمیشہ کی طرح یوم شہدا قوم کے ساتھ مل کرمنائیں گے

پرانے وقت میں مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ سناتی تھیں، آجکل بچوں کو موبائل پکڑا دیا جاتا ہے، ابرار الحق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

FOLLOW US