اسلام آباد : قارئین کرام لہسن سبزی ہے یا نہیں اس بحث میں پڑے بغیر ہم آپ کو آج بتائیں گے کہ کھانے کو ذائقہ دار بنانے کے ساتھ ساتھ اس چھوٹے سے لہسن کے مزید کیا فوائد ہیں ۔ قارئین لہسن کھانے کو تو مزیدار بناتا ہی ہے بلکہ اس کا اچار بھی پاکستان اور بھارت میں خوب مشہور ہے۔ شنید تو یہ بھی ہے کہ لہسن کھانے سے کینسر کی بیماری تک دور ہو سکتی ہے ۔خیر لہسن کے دوسرے فوائد تو ہم آپ کو گاہے بگاہے بتاتے ہی رہیں گے تاہم آج ہم آپ کو جو بتانے جا رہے ہیں لہسن کا ایسا کمال آپ نے کبھی دیکھا یا سنا نہیں ہوگا ۔ جی قارئین ۔ ماہرین ِ طب کہتے ہیں کہ لہسن ایک بہترین اینٹی بائیوٹک ہے اور درد کا بہترین علاج ۔ آپ نے سنا کان کے درد کے لیے اس لہسن کا طریقہ علاج سنا ہی ہوگا ۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے ۔ قارئین کرام اگر آپ کے کان میں درد ہےتوآپ لہسن کا ایک ٹکڑا رات کو سوتے وقت اپنے کان میں رکھ کر سو جائیں ۔ صبح اٹھیں گے تو انشااللہ تکلیف رفع ہو چکی ہوگی ۔
20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ،پرچون قیمت کتنی ہو گئی؟ جانئے
آج کی بڑی بریکنگ نیوز میاں نوازشریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے