Saturday November 23, 2024

کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت لیگی رہنماؤں پرتھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقدمےمیں دیگر شریک ملزمان کو عدالت نے بری کردیا۔

کیا سلمان اور عامر نے ‘نعرۂ تکبیر’ بلند کرنیوالی مسکان کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا؟

پی ٹی آئی نہیں گھبرائی ، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چودھری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ، وزیر اعظم

واضح رہے کہ نیب عدالت کی جانب سے کیپٹن ر صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ کیپٹن (ر) صفدر کو مریم نواز کی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ پر گواہی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی، نیب حکام نے انن کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے آبائی علاقے کی بجائے راولپنڈی سے گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

شاہد آفریدی کے PSL سے دستبردار ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام بھی آگیا

FOLLOW US