Sunday January 19, 2025

قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر موٹرسائیکلوں کی فروخت روک دی گئی

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور کی تاریخی اور بڑی آٹو مارکیٹ میکلوڈ روڈ کے تاجروں نے مقامی کمپنی کی موٹر سائیکلوں کی فروخت روک دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مختلف اقسام کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ازخود 2 ہزار روپے فی موٹرسائیکل اضافہ کرنے کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکان کے باعث موٹرسائیکلوں کی فروخت روک دی ہے اور ان پر 4 سے 8 ہزار روپے فی موٹرسائیکل آن مقرر کردیا ہے۔ عوامی حلقوں نے موٹرسائیکل ڈیلروں کے اس اقدام پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب میں بڑی کامیابی، بلاول زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی

وزیراعظم عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے، اپوزیشن نے لانگ مارچ سے قبل ہی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت کا تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان لیکن صوبائی ملازمین کا کیا بنے گا؟ بڑی خبر آگئی

FOLLOW US