ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی، لیگی رہنماء حاجی رانا سجادحسین نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، بلاول بھٹو نے رانا سجاد کو پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی رانا سجادحسین نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کا تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان لیکن صوبائی ملازمین کا کیا بنے گا؟ بڑی خبر آگئی
رانا سجاد نے بلاول بھٹو کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی، بلاول بھٹو نے رانا سجاد کو شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ملتان رانا سجاد حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے نظریے کا خیرمقدم کرتا ہوں، میر اتعلق مسلم لیگ سے تھا، ہم پیدائشی مسلم لیگی ہیں، مگر قومی اسمبلی میں آپ نے جو اپوزیشن اور عوام کی خاطر کردار ادا کیا، جو کردار اپوزیشن لیڈر کو ادا کرنا چاہیے تھا وہ کردار بلاول بھٹو نے ادا کیا۔میں بلاول بھٹو کی تقاریر کو بڑی غور سے سنتا تھا ، جس طرح بلاول بھٹو نے قوم کی نمائندگی کی سلام پیش کرتا ہوں، میرا مطالبہ ہے کہ ذوالفقار بھٹو کا نظریہ تھا اس کے تحت نوجوانوں کو تیار کریں اس نرسری کو ختم نہ ہونے دیں۔
بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر عوام کو حقوق دیں گے۔ سب کہتے تھے پی ٹی آئی آئے گی تبدیلی لائے گی لیکن پی ٹی آئی کی تبدیلی کو سب نے دیکھ لیا ہے، آج وہی لوگ محترمہ بے نظیر بھٹو کو یاد کرتے ہیں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، امید ہے ہمارا نظریہ ہر گھر تک پہنچے گا، جس طرح آج رانا صاحب نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی، اور استقبال کیا کہ لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، ہماری کامیابیاں لانگ مارچ سے پہلے ہی شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا سجاد کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے کی تاریخ تبدیل،پولنگ کب ہوگی ،جانیں