Wednesday May 15, 2024

وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب: چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

بیجنگ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، وزیراعظم کےدورےسے سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران خان سےملاقاتیں جاری ہیں، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں فراہم سہولتوں سےآگاہ کررہےہیں جبکہ وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

وفاقی وزیر نے مزید کہا وزیراعظم کےدورےسےچینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔ گذشتہ روز بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت فائبرآپٹک،نیٹ ورکنگ،ہاؤسنگ ،ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا تھا۔

اہم سیاسی ملاقات، لیگی قیادت نے پی پی کے سامنے ایسی فہرست رکھ دی کہ عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے

بین کٹنگ کی بیٹنگ پر اہلیہ کی کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US