Sunday January 19, 2025

پٹرول پمپ مالکان نے شہریوں کو لوٹنے کا ریموٹ کنٹرول طریقہ ڈھونڈ لیا، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار

شیخوپورہ: شہریوں کو لوٹنے کے لیے پٹرول پمپ مالکان نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ شرق پور شریف نے ایک پٹرول پمپ کو سیل کیا ہے،جہاں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے مشین کو آپریٹ کیا جارہا تھا۔شہریوں کو لوٹنے کے لیے ایک بٹن دبایا جاتا تو اسکی ریڈنگ ایک لیٹر کی ہی رہتی تاہم پٹرول صرف 700 ملی لیٹر ڈلتا،جبکہ دوسرا بٹن دبانے پر 1000 ملی لیٹر پٹرول ہی نکلتا۔ملزمان چھاپے کے وقت درست ریڈنگ چلاتے اور عام طور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ چیکنگ آفیسر کے آنے پر سیل مین جیب میں رکھے ریموٹ سے تیل کی مقدار پوری کر دیتا۔ اور پھر ریموٹ سے مشین کی مقدار ایک لیٹر کی بجائے 700 ملی لیٹر کر دیتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وپرائس کنٹرول مجسٹریٹ شرقپور شریف مزمل الیاس کا اس بارے میں کہناہے کہ باقی سب پمپس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے اور خفیہ اطلاع پر اس فراڈ کوبے نقاب کیا جائے گا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست دے دی

عمران خان کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے سن کر فیصلہ کیا ہے جس دن ان کی حکومت ختم ہوئی اسی دن اپنا سب کچھ بیچ کر پاکستان واپس آ جاوں گا دعا کریں یہ کام جلد ہو جائے

درجہ اوّل اور درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ قیمتوں میں 20 سے 40 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

FOLLOW US