Monday January 20, 2025

پاکستانیوں کے ساتھ کرپٹو کرنسی کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

کراچی : پاکستانیوں کے ساتھ کرپٹو کرنسی کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے آن لائن 18 ارب روپے کے فراڈ پر ایف آئی آر سائبرکرائم نے ایکشن لیتے ہوئے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو نوٹس جاری کیے ہیں ، اس فراڈ پر پاکستانی میں کرپٹو کرنسی کے جنرل منیجر سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو 11 آن لائن ایپلی کیشن کے زریعے 18 ارب روپے کے فراڈ کی شکایت ملی ہے ، یہ 11 اپلی کیشنز بائینانس سے رجسٹرڈ تھی جن پر فراڈ ہوا ، فراڈ کرنے والوں نے رقم بذریعہ کرپٹو کرنسی باہر بھیجی ، خدشہ ہے کہ کرپٹو کرنسی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں استعمال ہورہی ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے 2021ء میں تقریباً 20 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی قدرریکارڈ کی جو ملکی وفاقی ذخائر سے زائد ہے ، رواں سال پاکستان میں کرپٹوکرنسی کی مالیت 711 فیصد بڑھی ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستان 21-2020ء میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے والا تیسرا بڑا ملک رہا ، ہندوستان اور ویتنام پہلے اور دوسرے نمبر رہے ۔

عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں ان سے بے وفائی کروں گی۔۔ اہلیہ کے انکشافات نے تہلکہ مچادی، موت وجہ بھی یہی تھی؟

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی آمد،بہت زیادہ لیوریج کی دستیابی اور لین دین کی کم لاگت کے باعث کورونا وبا کے دوران بھی کرپٹو کرنسیز کو پذیرائی ملی ، پاکستانی سرمایہ کاروں کے ذریعے استعمال ہونے والا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج بائننس ہے ، اس کے علاوہ دیگر مشہور پلیٹ فارمز جیسے کہ لوکل بٹ کوائنز ڈاٹ کام اور بائینوموو دیگرکا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ اسی طرح عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں تقریباً 67 فیصد سرمایہ کار مرکزی خدمات کا استعمال کرتے ہیں جب کہ صرف 33 فیصد لین دین کے لیے دوسرے پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں ، بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے استعمال ہونے والے روایتی ذرائع جیسے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز ان کرنسیوں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکتے ، اس لیے زیادہ تر سرمایہ کار بینک ٹرانسفر کا استعمال کرتے ہیں یا جاز کیش اور ایزی پیسہ جیسے متبادل ذرائع استعمال کرتے ہیں۔

دپیکا پڈوکون کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش لیکن سلو میاں نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو بھی سامنے آگئی

جہانگیر ترین کی ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت، بڑا اعلان کر دیا

FOLLOW US