Sunday January 19, 2025

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا سرکاری سطح پر سیمنٹ، سریا، اور اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد : تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ سرکاری سطح پر سیمنٹ، سریا اور اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ، محکمہ خزانہ پنجاب نے تعمیراتی میٹریل کے نئے ریٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تعمیراتی میٹریل کے نئے ریٹس مقرر کر دیے گئے ہیں۔ نئے ریٹس کے مطابق تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے ریٹس کے حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سرکاری سطح پر سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 120 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وائٹ سیمنٹ کی نئی قیمت 1350 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اسٹیل کی قیمت سرکاری سطح پر 125 سے 150 روپے فی کلو تک مقرر کی گئی ہے۔ مزید برآں فرسٹ کلاس اینٹ کی قیمت میں بھی 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹرز کی سفارش پر پنجاب حکومت کی جانب سے تعمیراتی میٹریل کی قیمیتوں میں مجموعی پر 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جن کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

مہنگائی سے تنگ دلہا بارات چھوڑ کر حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں شامل

تنخواہوں میں10 ہزار سے 20 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا پاکستانی ملازمین کو زبردست خوشخبری سنادی گئی ؟ جانیں

پی پی رہنما عاجز دھامرا کی گاڑی حادثے میں تباہ

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کاانتقال۔۔خبریں کیاچلتی رہیں لیکن حقیقت کچھ اورہی نکلی

FOLLOW US