Sunday January 19, 2025

مہنگائی سے تنگ دلہا بارات چھوڑ کر حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں شامل

لاہور : مہنگائی سے تنگ دلہا بارات چھوڑ کر حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں شامل۔ واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جہاں مہنگائی کا ستایا ہوا دلہا اپنی بارات چھوڑ کر پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی کا حصہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد خبر سامنے آئی ہے جس میں ایک دلہے نے بارات چھوڑ کر احتجاجی ریلی میں شمولیت اختیار کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا اپنی بارات چھوڑ کر پیپلز پارٹی کی حکومت مخالفت احتجاجی ریلی میں شامل ہوا جس میں اس نے مہنگائی کے خلاف نارے بازی بھی کی۔ بتایا گیا ہے کہ بہاولنگر میں اوکاڑہ سے آنے والی بارات کالج روڈ سے گزر رہی تھی جہاں پر دلہے میاں کی نظر مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی پر پڑی۔ اس پر دلہا گاڑی سے نیچے اتر آیا اور مہنگائی کے خلاف ریلی میں جا شامل ہوا۔

تنخواہوں میں10 ہزار سے 20 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا پاکستانی ملازمین کو زبردست خوشخبری سنادی گئی ؟ جانیں

رپورٹس کے مطابق دلہے نے ریلی میں مہنگائی کے خلاف خوب نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے تو شادی کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ دلہے کا کہنا تھا کہ اس نے مہنگائی مخالف ریلی میں شامل ہو کر حکومت کو احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ عوام مہنگائی سے کس قدر پریشان ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی ریلی میں شمولیت کے بعد دلہا اپنی دلہن کو لینے کے لیے روانہ ہوگیا۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کاانتقال۔۔خبریں کیاچلتی رہیں لیکن حقیقت کچھ اورہی نکلی

FOLLOW US