Sunday January 19, 2025

پی پی رہنما عاجز دھامرا کی گاڑی حادثے میں تباہ

نواب شاہ : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر عاجز دھامرا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔ عاجز دھامرا کی گاڑی کو حادثہ سعید آباد کے قریب پیش آیا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم اس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ عاجز دھامرا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ” اللہ کا کرم اور احسان ہوا، میں، میرا بھائی اور ڈرائیور تینوں ٹھیک اور تندرست ہیں، دعاؤں کی درخواست۔” خیال رہے کہ عاجز دھامرا پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ہیں، اس سے قبل وہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کاانتقال۔۔خبریں کیاچلتی رہیں لیکن حقیقت کچھ اورہی نکلی

ٹی 20 میچز، سال 2021 کے دوران کس بلے باز نے سب سے زیادہ چھکے لگائے؟ اہم اعداودشمار سامنے آگئے

گوادر دھرنے کے شرکا میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نوٹوں کی تقسیم، ویڈیو بھی سامنے آگئی

FOLLOW US