Monday January 20, 2025

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے کتنے ملزمان اب تک رہا ہوچکے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

سیالکوٹ : سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ہونے والے 131 ملزمان میں سے 46 کو تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 کو رہا کردیا گیا ہے، ان افراد کو مکمل تفتیش کے بعد رہاکیا گیا ہے۔ رہا کیے گئے 46 افراد کا سانحہ سیالکوٹ سے کوئی کردارسامنے نہیں آیا، پولیس کو موصول ہونے والی تمام ویڈیو اور دیگر ذرائع سے جائزہ لیا گیا، یہ افراد ملوث نہیں تھے۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید سانحہ سیالکوٹ کے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا اور اب تک 34مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں، ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو آگ لگنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی، بڑا دعویٰ

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ کا منفرد ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ۔پہلی اننگز میں 300 رنز سکور کرکے مخالف ٹیم کو اننگز کی شکست سے دوچار کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے، کبھی نہیں کہا ملک کو ایشین ٹائیگر بنائینگے ،وزیراعظم

FOLLOW US