Sunday January 19, 2025

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ کا منفرد ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ۔پہلی اننگز میں 300 رنز سکور کرکے مخالف ٹیم کو اننگز کی شکست سے دوچار کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ڈھاکہ : پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ کا منفرد ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ گرین شرٹس ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے پہلی اننگز میں 300 رنز سکور کرنے کے بعد مخالف ٹیم کو فالو آن کرنے کے بعد اننگز کی شکست سے بھی دوچار کیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن میزبان ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں اننگز اور 8 رنز سے شکست ہوگئی۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے، انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا ،مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 48 رنز بنائے۔

پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے، کبھی نہیں کہا ملک کو ایشین ٹائیگر بنائینگے ،وزیراعظم

ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2،2 وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں آئیں۔ ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے آف سپنر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 5ویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔ ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جب کہ ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور ایک بنگلا دیشی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

رانا شمیم کی مرحومہ اہلیہ اور میری اہلیہ کا آخری دم تک رابطہ تھا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے قریبی لوگوں کو کہا کہ رانا شمیم نے کہا کہ آپ نے کچھ کیسز میرے خلاف فیصلے دئیے

FOLLOW US