ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن پاپون نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی مایوس کن کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی لوگوں نے ان سے پاکستان کیخلاف جاری سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ نظم الحسن کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پاکستان سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے تو سب ختم ہو جائے گا، یہ ایک خوفناک صورتحال ہوگی، کیا اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا؟، یقین کریں، یہ حقیقت ہے، لوگوں نے فرض کر لیا ہے۔بی سی بی کے صدر نے کہا کہ ہم ان کیساتھ لڑنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ بنگال ٹائیگرز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پانچوں گروپ میچ ہار گئے۔اس سے پہلے انہیں سکاٹ لینڈ کیخلاف اپنے ابتدائی راؤنڈ 1 فکسچر میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی اور گروپ مرحلے میں واحد ناقابل شکست ٹیم تھی۔
سیالکوٹ واقعہ کے حوالے سے نشر ہونے والےاپنے بیان پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے حیران کن وضاحت پیش کردی
نظم الحسن کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو یہ توقع نہیں تھی کہ ہم سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں پاکستان کے خلاف مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی عدم موجودگی میں مضبوط پاکستانی ٹیم کے خلاف تقریباً ایک نوجوان ٹیم کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نے مزید کہا کہ جس طرح سے وہ لڑے، جس طرح سے کھیلے، اس نے مجھے سکون بخشا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی اور اس وقت ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان کو نااہل کروانے کا منصوبہ ، وزیراعظم کے لیے متبادل نام تیار
مینار پاکستان واقعہ، ایک اور مشتبہ شخص کی ضمانت منظور، یہ کون ہے؟