Tuesday January 21, 2025

سیالکوٹ واقعہ کے حوالے سے نشر ہونے والےاپنے بیان پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے حیران کن وضاحت پیش کردی

نوشہرہ : وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ سیالکو ٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میڈیا نے سیالکوٹ واقعہ سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا، اگر میرا پورا بیان نشر کیا ہوتا تو سب کچھ واضح ہوجاتا لیکن میڈیا نے تصویر کا ایک رخ پیش کیا جبکہ میرے بیان کی مکمل عکاسی نہیں کی گئی ، اپوزیشن میرے بیان پر پوائنٹ سکورننگ کررہی ہے جو بہت افسوسناک ہے، خیبر پختون خواہ سمیت نوشہرہ 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کرےگی۔

مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان کو نااہل کروانے کا منصوبہ ، وزیراعظم کے لیے متبادل نام تیار

اپنی رہائش گاہ نوشہرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسیالکوٹ کے افسوسناک واقعہ پر میرے حوالے سے میڈیامیں پیش کیا جانےوالامیرا بیان سیاق سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا ،میڈیا میں میرے حوالے سےجو بیان پیش کیا جا رہاہے وہ درست نہیں ہے،سیالکو ٹ کا واقعہ انتشارپھیلانے والوں نے ایک سازش کے تحت کیا ،ہمارا دین اسلام کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی کو قتل کرے ،چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہی کیوں نہ ہو،میرے حوالے سے میڈیا میں ایک بحث چل رہی ہے ،مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے سے یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کی میں نے صرف وضاحت دی تھی کہ اس واقعہ میں کسی مذہبی جماعت یا حکومت کو ملوث نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے مابین جو معاہدہ ہوا، اس پر عمل درآمد جاری ہے ،سیالکو ٹ واقعہ میں ملوث ملزمان میں سے بیشتر کو گرفتار کیا جاچکااور مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں،حکومت کوشش کررہی ہے کہ ان تمام ملزمان کو قر ار واقعی سزادی جائے جو پاکستان میں ایک مثال بن جائے۔

مینار پاکستان واقعہ، ایک اور مشتبہ شخص کی ضمانت منظور، یہ کون ہے؟

پرویزخان خٹک نےکہاکہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کی آڑ میں سیاست کرنا بند کریں، عوام کو معلوم ہے کہ ان جماعتوں نےبے ہنگم قرضے لیکر مصنوعی طریقہ سے مہنگائی پر قابو پایا ، اگرہم بھی چاہیں تو ایساکرسکتےہیں لیکن یہ مہنگائی کادیرپاحل نہیں،اپوزیشن جماعتیں اتنی مخلص ہیں تو ان کو چاہیےکہ مہنگائی ختم کرنےکےلئے حکومت کا ساتھ دیں اور مہنگائی ختم کرنے کے لیے تجاویز سامنے لائیں، ان کے پاس کوئی تجاویز نہیں، نہ ہی ان کے پاس کو ئی پالیسی ہے ،ان کا مقصد ایک ہی ہے کہ عمران خان چلا جائے اور یہ پھر سے اپنی چوریوں میں مصروف ہوجائیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں صرف اپنی چوری بچانے کے لیے وزیرا عظم عمران خان کے خلاف متحدہ ہوئے تھے کیونکہ وزیراعظم عمران خان ان چور مافیاز کے خلاف جدوجہد پر نکلے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی باریاں با نٹنے اور ایک دوسری کی چوریوں پر پردہ ڈالنے اور مہنگے سودوں کی وجہ سے آج ملک قرضہ دار ہو گیا ہے، ملک تباہی کی طرف چلایا گیا جو ٹیکس اورقرضہ ہے ہم لے رہے ہیں ان جماعتوں کے قرضو ں کی سود کی ادائیگی میں دے رہے ہیں ۔

نجی کالج کی تقریب میں لڑکیوں کا رقص، پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا لیکن اصل معاملہ کیا ہے؟

FOLLOW US