Thursday April 25, 2024

سوزوکی ویگن آر کے مقابلے سستی ترین ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف قیمت جان کر آپ آج ہی لینے بھاگیں گے

لاہور : گاڑیوں کے شوقین حضرات کے لئے ایک بہت بڑی خوش خبری، سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف کرادی گئی ہے موٹر سائیکلیں بنانے والیکمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے ایک اور چھوٹی مگر پہلے سے زیادہ طاقتور گاڑی یونائیٹڈ الفا 2021 متعارف کرائی ہے۔جسے 2021 کی پاکستان کی پہلی گاڑی کا نام بھی دیا گیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی۔ دو جنوری کی شب لاہور میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران ایک ہزار سی سی کی اس گاڑی کو پیش کیا گیا۔ اس گاڑی میں 993 سی سی کا چار سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔1.0 ایل انجن 69 ہارس پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے، آٹومیٹک ورڑن 2021 کے پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت پیش کیا جائے گا۔یہ گاڑی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اورر کیا پیکانٹو کو براہ راست ٹکر دے گی اور یہ تینوں کے مقابلے میں زیادہ سستی بھی ہے۔بنیادی طور پر یہ ایک چینی گاڑی چیری کیو کیو ہے جسے پاکستان میں الفا کا نام دیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پراجیکٹس کی اشتہاری مہم نہیں چلائی جا سکتی ، نوٹیفکیشن جاری

” سعودی عرب کی مدد معیشت کیلئے زہرِ قاتل، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار کردے”

FOLLOW US