Friday April 26, 2024

آجکل ٹیپس میں ججز کے نام آرہے ہیں،عدلیہ کوبس اتنا بتا دیں پیسا کہاں سے آیا ٹیپس بہت بڑا ڈرامہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، نوازشریف کو سزا ہوئی تو کہتے مجھے کیوں نکالا؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ججز کے ناموں کی ٹیپس آرہی ہیں، عدلیہ کوبس اتنا بتا دیں پیسا کہاں سے آیا، ٹیپس بہت بڑا ڈرامہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، نوازشریف کو سزا ہوئی تو کہتے مجھے کیوں نکالا؟ رسیدیں دینے کی بجائے عدلیہ، فوج اور پھر مجھے برا بھلا کہا گیا۔ انہوں نے کامیاب جوان کنونشن 2021 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی لوگ سمجھتے تھے کہ عثمان ڈار کامیاب نوجوان پروگرام کو شروع نہیں کرسکے گا ، یہ پروگرام شروع کرنا ہی بڑا مشکل کام تھا، لیکن اب یہ پروگرام شروع ہوگیا ہے تو ہمارے منصوبوں میں سب سے اہم ہوگا۔ میں نو سال کا تھا تو میں اپنی والدہ کے ساتھ لاہور اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا، میری خالہ کے بڑے بیٹے نے اس ٹیسٹ میچ میں بڑی زبردست کارکردگی دکھائی، میں نے اپنی والدہ کو کہا میں بھی ٹیسٹ کرکٹرز بننا چاہتا ہوں، لیکن میرے کزنز مجھے کہتے تم میں ٹیلنٹ نہیں تم ٹیسٹ کرکٹرز نہیں بن سکتے، میں سنتا رہا کہ تمہارا ٹیسٹ کرکٹر بننا اور پاکستان کیلئے کھیلنا ناممکن ہے، پھر خیر میں ٹیسٹ کرکٹر بن گیا۔

سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 ٹرافی نہ ملنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا

پھر نمل یونیورسٹی بنانے لگا تو کہنے لگے کہ دیہات میں یونیورسٹی نہیں بنا سکتا ، پھر سیاست میں آیا تو 14سال میرا مذاق اڑایا گیا، میں سب کے سامنے کہتا ہوں کہ میراآخری مقصد ہے کہ قوم پاکستان کو عظیم ملک بنتے دیکھیں گے، کامیابی کا راز سب سے بڑا یہ ہے کہ سوچ بڑی رکھنا، خواب اورسوچ جتنی بڑی ہوگی انسان اتنا ہی بڑا ہوجائے گا۔اللہ نے جب شیطان کو کہا انسان کے سامنے جھکو، تو اس نے انکار کیا، اللہ نے فرمایا کہ تمہیں نہیں پتا میں نے انسان کو کتنی بڑی طاقت دی ہے، کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو ہار نہیں مانتا، انسان کے کردار کی پہچان برے وقت میں ہوتی ہے، اللہ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ میں تمہارے ایما ن کو مشکلوں سے آزماؤں گا، اس لیے انسان مشکل سے نکل کر اور اوپر چلا جاتا ہے، انسان کو کبھی ہار نہیں ہراتی جب انسان برے وقت سے ہار مان جاتا ہے تب ہار جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تقریب سارے پاکستان میں جا رہی ہوتی ہے تو انگلش میں تقریر کرتے ہیں، چینی یہاں بھی تقریر کرتے ہیں تو چینی زبان میں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کیلئے موقع ہے کہ وہ زندگی میں وہ کام کریں جس سے ملک اور آپ کی زندگی بھی تبدیل ہوجائے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان پر یہ بڑا مشکل وقت ہے، پوری دنیا میں مشکل وقت ہے، مشکل وقت کورونا کی وجہ سے ہے، صدی میں کورونا جیسا بحران ایک بار آتا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند اور سپلائی لائن بن ہوگئی، جس سے چیزیں غائب اور چیزوں کی قیمتیں اوپر چلی گئیں، تیل گیس دوگنی مہنگے ہوگئے۔ پاکستان میں حکومت پہلی بار بغیر سود گھر بنانے کیلئے قرض دے گی۔ پاکستان میں ہر شہری کو جنوری سے یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔

“حکومت کے اس اقدم کی وجہ سے عام انتخابات 2023 میں نہیں ہوپائیں گے” اب تک کا بڑا دعویٰ، جان کر پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

FOLLOW US