Monday January 20, 2025

ہونڈا موٹرسا ئیکلوں کی قیمت میں اضافہ ، سی ڈی 70کتنے کی ہو گئی ؟ جانئے

لاہور: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ایک مرتبہ پھر موٹرسائیکلز ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 90 ہزار 900 ہو گئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 93 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 500 روپے جب کہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

شعیب اختر نے بھارت اور افغانستان کے میچ کی بھی پیش گوئی کردی

ہونڈا کا سب سے مشہور ماڈل سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سی جی 125 ایس ای کی قیمت 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار ہوگئی جب کہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 500 سے بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ، اہم انکشاف ہو گیا

لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس تک 397 پہنچ گیا،201 سے300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ہو تو ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہو جانی چاہیے۔ طبی ماہرین

FOLLOW US