Saturday May 18, 2024

جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ، اہم انکشاف ہو گیا

لاہور: الیکشن کمشین نے این اے133 ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں ۔اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک پارٹی کی طرح کام ہی نہیں کرتی۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ این اے 133 لاہور میں جشمید اقبال چیمہ کے تجویز اور تائید کنندہ حلقے کے ہی نہیں، عثمان بزدار پریشان ہیں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شبیر سیال اور عبدالکریم کلواڈہ نے جان بوجھ کر ایسا کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اعجاز چوہدری اپنے بیٹے کو الیکشن لڑانا چاہتے تھے مگر وہ سازش نہیں کر سکتے۔جمشید چیمہ اور اہلیہ کا تاثر یہی ہے کہ وہ اونچی ہواؤں میں رہتے ہیں۔

لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس تک 397 پہنچ گیا،201 سے300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ہو تو ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہو جانی چاہیے۔ طبی ماہرین

انہوں نے کہا کہ حلقے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن زیادہ مضبوط نہیں۔مہنگائی کا مسئلہ ہے لوگ ناراض ہیں۔شاید پی ٹی آئی کے کچھ ووٹر باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ ہے ہی کوئی نہیں۔ اضح رہے الیکشن کمشین نے این اے133ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے، دونوں میاں بیوی کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ نصیر احمد بھٹہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے، الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے الزامات مسترد کردیےہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تجویز کنندگان کا ووٹ سال 2018ء سے ہی حلقہ این اے 130 میں درج ہے، دونوں تجویز کنندگان 2018 سے بلاک کوڈ 259110108 کے ووٹرہیں ، ثبوت کے طور پر 2018ء کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ میڈیا کے سامنے ہے ، اس لیے لگائے گئے تمام تر الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے غریدہ فاروقی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے منشیا ت کیس میں 8 سال قید کی سزاپانے والی غیر ملکی ماڈل کو بری کر نے کا فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US