کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار687 روپے کمی ہوگئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1789 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار800 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار200 روپے پر آگئی ہے، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار687 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار481 روپے ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئی قیمتوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ یاد رہے گزشتہ کئی دنوں میں قریباً فی تولہ سونے کی قیمت میں 10000 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت مزید 7 ہزار بڑھی۔ جس کے تحت گزشتہ روز جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1793 ڈالر ہوچکی ہے جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 25 ہزار600 روپے اور دس گرام سونا 1201 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ7 ہزار682 روپے ہوگیا۔ اسی طرح جمعرات کو بھی عالمی مارکیٹ میں4 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1785 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار200 روپے اور 1714روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار481 روپے پر جا پہنچی ہے، 20 اکتوبر کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار200 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار767 روپے مقرر کردی گئی۔ 18 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 کا اضافہ ہوگیا ہے۔
وقار یونس نے رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
شوہر راج کندرا کی رہائی کی منت پوری ہونے پر اداکارہ شلپا شیٹھی نے آدھا سر منڈوا دیا