کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے کا ہو گیا۔جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65روپے سے بڑھ کر168.85روپے اور قیمت فروخت 168.75روپے سے بڑھ کر168.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.70روپے سے بڑھ کر170روپے اور قیمت فروخت 170.10روپے سے بڑھ کر170.40روپے ہو گئی ۔
الیکشن کمیشن کا نوٹس، فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے ایسا کام کردیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید198روپے سے بڑھ کر198.50روپے اور قیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر200روپے پر جا پہنچی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر232.50روپے اور قیمت فروخت 234روپے سے بڑھ کر234.50روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں بیرونی ادائیگیوں اور دیگر وجوہات کے باعث صرف ایک ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کی تشویش ناک کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں 47 کرور ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔ یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 27 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے۔ اس وقت ملک کے مجموعی ذخائر 26 ارب 40 کروڑ ڈالرز ہیں جن میں سے مرکزی بینک کے ذخائر 19 ارب 54 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 85 کروڑ ڈالرز ہیں۔
حکومت ایک ساتھ 2 غلطیاں نہیں کرے گی چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع نہ ملنے امکان
ترین گروپ کے ایک اور رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا