Sunday January 19, 2025

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 170 روپے کی سطح کو عبور کر گئی

کراچی : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 170 روپے کی سطح کو عبور کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کا روز ملکی معیشت کے حوالے سے ایک تشویش ناک دن ثابت ہوا۔ بدھ کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ ہوشربا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی کرنسی کی قیمت 170 روپے کی سطح بھی عبور کر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب و رسد کے واضح فرق کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 90 پیسے کے اضافے سے 170 روپے 50 پیسے کی سطح تک چلی گئی۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ڈالر کی قیمت 170 روپے کی سطح کو چھو گئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم مرکزی بینک کی مداخلت کی وجہ سے امریکی کرنسی کی قیمت قابو میں رہی۔

لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 روپے ہونے کا انکشاف

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 12 پیسے ہو گئی ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر امریکی ڈالر 169 روپے 70 پیسے کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا تھا تاہم اس دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مداخلت کے باعث قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔ دوسری جانب سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ علی کا حجاب پہن کر فحش فلم میں‌کام کرنے کا انکشاف ، متعدد دھمکیاں‌موصول

بتایا گیا ہے کہ مئی سے یعنی چار ماہ میں اب تک ڈالر کی قدر میں تواتر کے ساتھ 17 روپے 64 پیسے اضافہ ہوچکا ہے، امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی ہے، ترسیلات زر کا حجم 10سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود بھی روپے کی قدر میں عدم استحکام رہا۔ ڈالر کی طلب میں اضافے اور روپے کی قدر میں غیریقینی صورتحال کا ہونا درآمدات میں اضافہ، برآمدات میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کی وجہ ہے، اسی طرح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثرانداز ہورہا ہے۔

طالبان سے روپوش سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US