Sunday January 19, 2025

خاتون اول بشریٰ بی بی کا انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ ایک کاغذ پر اپنا پلان لکھ کر دیں کہ کتنے ماہ میں تبدیلی لائیں گے۔

لاہور : خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول نے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ خاتون اول کو ادارے کی عمارت اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ بھی کیا۔ انہیں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور کھانے سے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ خاتون اول نے انتظامیہ کو کھانے کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ سے ان کا پلان بھی طلب کیا۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ کو مزید بہتر بنانے سے متعلق پلان طلب کیا اورانتظامیہ سے کہا کہ ایک کاغذ پر اپنا پلان لکھ کر دیں کہ آپ کتنے ماہ میں تبدیلی لائیں گے۔

مفتی عزیز کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، وکیل

خدمت خلق کے اس سفر میں خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست فرح خان بھی موجود تھیں۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ میں پودا بھی لگایا۔ واضح رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے سب سے پہلے یکم ستمبر 2018ء کو دارالشفقت لاہور کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ 23 ستمبر کو بشریٰ بی بی نے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے بے آسرا افراد کے مسائل سنے اور ان کا غم بھی بانٹا۔ 11 نومبر 2018ء کو انہوں نے اسلام آباد بحالی مرکز کا دورہ کیا تھا۔ خاتون اول نے فاؤنٹین ہاؤس کا بھی دورہ کیا تھا۔ فاؤنٹین ہاؤس میں انہوں نے خصوصی افراد کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی دلجوئی کی۔ جس کے بعد یکم دسمبر 2018ء کو خاتون اول شیلٹر ہوم گئیں۔ 10 مارچ 2019ء کو بشریٰ بی بی نے گلاب دیوی اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ جبکہ یکم مارچ 2021ء کو خاتون اول بشریٰ بی بی داتا دربار پناہ گاہ گئی تھیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں اور اس دورے پر ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ آئی ہیں۔

الیکشن کمیشن 2 حکومتی وزیر وں کو نااہل کردے گا نواز شریف کی پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں کی نااہلی کی پیشگوئی

FOLLOW US