کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے کے بعد 1827 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 115روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 96 ہزار280 روپے ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، ہسپتال میں علاج جاری
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔ دوسری جانب رواں ہفتے چینی، آٹا اور مرغی سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے مرغی کی فی کلو اوسط قیمت 199روپے 20 پیسے فی کلو اور چینی ایک روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 107 روپے 41 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 27 روپے 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 1164 روپے 22 پیسے کا ہوگیا، دال مسور 7 روپے 22 پیسے،گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے، پیاز 3 روپے 18 پیسیاور لہسن 13 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ انڈے 5 روپے 15 پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوگئے۔
’عمران خان اب بھی مجھے بچہ سمجھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی سے کم عہدہ نہیں لوں گا‘
حکومتی وزراءشہباز شریف کوکیادھمکیاں دے رہے ہیں؟ن لیگی رہنمائوں نے بڑاالزام لگادیا