Sunday January 19, 2025

’عمران خان اب بھی مجھے بچہ سمجھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی سے کم عہدہ نہیں لوں گا‘

کراچی : سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کام کریں گے تو چیئرمین سے کم عہدہ نہیں لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان انہیں اب بھی بچہ سمجھتے ہیں اور فکر مند رہتے ہیں کہ میں نے پیسے بھی کمائے ہیں یا نہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وہ پی سی بی میں ایسا عہدہ نہیں لیں گے جس میں پالیسی میں کوئی کردار ہی نہ ہو۔ وہ چیئرمین سے کم عہدے پر کام نہیں کریں گے۔ عمران خان کے وژن پر صرف وہی عمل کراسکتے ہیں۔

حکومتی وزراءشہباز شریف کوکیادھمکیاں دے رہے ہیں؟ن لیگی رہنمائوں نے بڑاالزام لگادیا

وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے شعیب اختر نے کہا کہ ’وہ اب بھی مجھے بچہ سمجھتے ہیں، انہیں فکر رہتی ہے کہ میں نے پیسے کمائے ہیں یا نہیں، جب بھی ان سے بات ہوتی ہے تو وہ خیریت دریافت کرتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا وہ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والے ہر کھلاڑی کو دو کروڑ روپے دینا چاہتے ہیں۔ شعیب اختر نے شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران ایک تیز کھیلنے والے اور ایک آہستہ کھیلنے والے نے پاکستان کی کرکٹ تباہ کردی۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری ۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیپلز پارٹی نے ایک ساتھ دو سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں پاکستان مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

FOLLOW US