Sunday January 19, 2025

حکومتی وزراءشہباز شریف کوکیادھمکیاں دے رہے ہیں؟ن لیگی رہنمائوں نے بڑاالزام لگادیا

لاہور : مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ اور عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف پر آشیانہ کیس اورگندے نالے کیس میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی۔وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات شہبازشریف کوگرفتاری کی دھمکی دے رہے ہیں۔تین سال پہلے نیب جس کیس کی تحقیقات کرچکا ہے ایف آئی اے اسی کیس کو دوبارہ بنارہا ہے۔عمران خان ایف آئی اے کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے وہ حقیقت بشیر میمن قوم کو بتاچکے ہیں۔عمران خان اور نیب کی فلاپ فلم بری طرح عدالتوں میں پٹ چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کی بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا نیب اور ایف آئی اے عمران نیازی اور ان کے دوستوں کے اربوں روپے کے سکینڈل پر پردہ ڈال رہے ہیں۔عمران نیازی قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے۔غریب عوام ان کے ڈاکوں کا خمیازہ بھگتے ہیں۔

رکشے میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑ گیا، ملزم موٹر سائیکل پر رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا، پولیس حکام

گاڑی سستی ہے اور روٹی مہنگی ہے یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان۔شہبازشریف پر پنتالیس لاکھ کے پھول بوٹوں کا کیس بنایا گیا۔اگر اس کیس میں تھوڑی سی بھی بے ضابطگی ہوتی تو ان کے ترجمان گلہ پھاڑتے۔عمران خان ،عامر کیاندیم بابر،شہزاد اکبر سمیت ان کے سب دوستوں نے اربوں روپے کے ڈاکے مارے ہیں لیکن نیب،ایف آئی اے ان کو پوچھتے نہیں ہیں۔ہر ماہ جھوٹے کیس لے آتے ہیں ۔ان کو ہر کیس میں سبکی کا سامنا ہوگا۔ایف آئی اے میں شرم ہوتی تو ایسا جھوٹا کیس نہ بناتے۔بی آر ٹی کیس اور چینی کیس میں ایف آئی اے کو سانپ سونگھ گیا ہے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا عمران خان کا شریف فیملی کے ساتھ ذاتی حسد ہے ۔ایف آئی اے کی کارکردگی اور کیسے اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ حقیقت بشیر میمن بتاچکے ہیں۔شہبازشریف جب سے کراچی سے ہوکر آئے اور پی ڈی ایم متحرک ہوئی ان کو پریشانی لگ گئی ہے۔وزیر داخلہ اور وزیر ا طلاعات کی جانب سے شہبازشریف کو گرفتاری کی دھمکی دی جاتی ہے۔یہ مقدمات سے اپنے سیاسی مخالفین کی زبان بندی کرانا چاہتے ہیں۔عدالت میں جج صاحب نے پوچھا آپ کس چیز کی تحقیقات کرانا چاہتے ہیں لیکن ایف آئی اے نے پچھلی پیشی کی چار لائنز دیکھا دی۔یہ چار لائنز کی تحقیقات جولائی میں کی گئی تھی جو ابھی تک چل رہی ہیں۔عدالت ایک کیس میں ضمانت دے تو دوسرا کیس بنادیتے ہیں۔حمزہ شہباز پر جھوٹے کیس بنانے سے آپ کی جھوٹی کہنانی چھپ نہیں پائے گی۔عمران خان کا عثمان بزدار 56ارب کا ڈاکہ مارچکا ہے۔عثمان بزدار کا 45لاکھ کا ہیلی پیڈ جائز ہے لیکن شہبازشریف کے 45لاکھ کے پودے لگائے نیب کو نظر آگئے ہیں۔شہبازشریف نے اس قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے زکوۃ اور خیرات کھارہے تھے۔اب انکی اور عثمان بزدارکی رونا فنڈ کھانے میں ریس لگی ہے۔عثمان بزدار نے کورونا فنڈ میں 15ارب روپے کھائے۔ان سب سوالوں کے جواب پوچھے جائیں گے

افغان طالبان نے اشرف غنی کے فرار سے پہلے ڈالر کاروں میں ٹھونسنے کی ویڈیو جاری کر دی

نیب نے ن لیگی رہنماؤں جاوید لطیف برجیس طاہر کو کرپشن الزام میں طلب کرلیا برجیس طاہر پر 30 کروڑ اور جاوید لطیف پر 50 کروڑ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے

FOLLOW US