Friday April 19, 2024

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

نیویارک: معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اس کی قدر میں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں چین میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خلاف کارروائی اور دیگر وجوہات کی بنا پر بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔تاہم 26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز کے قریب تک پہنچ گئی۔بٹ کوائن کی قیمت کچھ وقت کے لیے 39 ہزار ڈالرز کی حد سے اوپر رہی جو جون کے وسط کے بعد پہلی بار ہوا، اب بٹ کوائن 38 ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ (62 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

فحش فلموں کا کیس، گرفتاری کے بعدراج کندرا اور شلپا شیٹی کے درمیان پولیس کی موجودگی میں تلخ کلامی کا انکشاف

قوم کے ہیرو علی سدپارہ کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق ہوگئی، جان سنوری کی لاش بھی مل گئی، لاشوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نیچے لایا جائے گا

FOLLOW US