Tuesday January 21, 2025

فحش فلموں کا کیس، گرفتاری کے بعدراج کندرا اور شلپا شیٹی کے درمیان پولیس کی موجودگی میں تلخ کلامی کا انکشاف

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے والے گروہ سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب اس حوالے سے ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام ‘ نے ایک چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔ ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گرفتاری کے بعد جب پولیس راج کندرا کو تحقیقات کے سلسلے میں ان کے گھر لے کر گئی تو وہاں شلپا شیٹی کی اپنے شوہر کے ساتھ کافی تلخ گفتگو ہوئی۔ویب سائٹ کی طرف سے اپنی رپورٹ میں اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی کہ شلپا اور راج کندرا کے درمیان تلخی کا سبب کیا تھا۔ تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شلپا شیٹی اپنے شوہر پر لگنے والے الزام پر شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں اور اسی معاملے پر وہ اپنے شوہر پر مشتعل ہوئیں اور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، کل سعودی عرب سے خصوصی مہمان پاکستان پہنچیں گے

رپورٹ کے مطابق راج کندرا کو ممبئی کورٹ نے 23جولائی تک جوڈیشل کسٹڈی میں دیا تھاجس میں اب 27جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ اپنے گروہ کے ساتھ مل کر فحش فلمیں بناتے تھے اور مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرتے تھے۔

وادی کالام میں پیٹرول نایاب ہوگیا، شہر میں پیٹرول700 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔۔۔سیاح مہنگا ترین پیٹرول خریدنے پر مجبور

FOLLOW US