Friday April 19, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کا نوٹیفکیشن وزیراعظم سے مشاورت سے جاری ہوگا۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ جس کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز پر مبنی سمری تیار کرلی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے،

ذوالفقار علی بھٹو غدار نہیں شہید ہیں ان ہی کی وجہ سے پاکستان آج دنیا کے نقشے پر موجود ہے، تحریک انصاف کے راجہ ریاض نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بیان کی مذمت کر دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے11روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ 15 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات 12 بجے سے ہوگا۔

تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کا بیٹا نقل سے پرچہ دیتے پکڑا گیا ، ویڈیو وائرل طالب علم کو الگ کمرے میں بٹھایا گیا جہاں وہ ٹیچر کی زیر نگرانی بڑے اہتمام کے ساتھ نقل کرتے ہوئے پرچہ دے رہا تھا

FOLLOW US