Saturday November 23, 2024

نیازی بھاگ گیا، پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے گلی گلی میں فوج کو گالیاں دی جارہی ہیں، ملکی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کا ذمہ دار کون ؟

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے ، کرارا جواب دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے بڑی تعداد میں کارکن ہیں جو آپ کی بات پسند کرتے ہیں لیکن آپ چور ،ڈاکو اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف اسلام آباد گئے اور واپس آگئے ، اب کس نئے نعرے کے ساتھ اسلام آباد پہ چڑھائی کریں گے ؟آپ” کی بورڈ وارئیر “اور “یو ٹیوبرز “کے ساتھ اسلام آباد کیسے فتح کریں گے؟اب لوگ اہم شخصیات کو گالیاں دے رہے ہیں ، یہ تربیت کس نے کی؟ آپ چوروں کے خلاف تحریک چلائیں اور واپس حکومت میں آکر معاملات سنبھالیں لیکن اپنے کارکنوں کی تربیت کرلیں ، ان کے لیے کیا پیغام ہے؟

پٹرول مہنگا ہونے کے بعد وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب اور اہم اعلان متوقع

صحافی کے لمبے چوڑے سوال پر نا گواری کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اس سوال کا سخت جواب دے سکتا ہوں لیکن نہیں دوںگا۔ہم صرف الیکشن کے اعلان کا مطالبہ کر رہے ہیں ،قوم جس کو چاہے ووٹ دے ، ہم امپورٹڈ حکومت نہیں چاہتے ۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ” کی بورڈ وارئیر “کی سمجھ نہیں آئی، سوشل میڈ یا کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا سوشل میڈ یا نے لوگوں کو آواز دی ،جس کے پاس فون ہے اس کے پاس آواز ہے ۔عمران خان نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ میں نفرت پھیلا رہا ہوں ، اگر میں نفرت پھیلانا چاہتا تو اسلام آباد میں ماحول کچھ اور ہوتا لیکن میں قوم کو اکٹھا کرنا چاہتا ہوں ، آپ کا سوال غلط ہے ، آپ نے پریس کانفرنس میں آکر غلط قسم کی تقریر کی ہے۔

سینئر تجزیہ کارصابر شاکر نے اچانک اےآر وائی کو خیر باد کہہ دیا، وجہ کیا بتائی گئی؟

” خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں “ قاسم سوری کی عمران خان سے فرمائش، ویڈیو آگئی

FOLLOW US