Sunday January 19, 2025

سینئر تجزیہ کارصابر شاکر نے اچانک اےآر وائی کو خیر باد کہہ دیا، وجہ کیا بتائی گئی؟

اسلام آباد : سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے استعفیٰ دے دیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں صابر شاکر نے لکھا کہ میں نے آج اپنے اکلوتے باس سلمان اقبال کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے ۔میں اے آروائی سے بہت پیار کرتا ہوں اور میری یہ شدید خواہش ہے کہ اے آروائی کا ہزاروں کا اسٹاف پھلے پھولے ۔سینئر تجزیہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا ہے کہ میری وجہ سے سلمان اقبال پر معمولی سا حرف آئے ، میں تقریبا17سال اے آروائی سے منسلک رہا ہوں ۔انہوں نے لکھا کہ ’’ حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے ۔آخر میں انہوں نے اشعار شیئر کیے جو یہ ہیں ۔ مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو۔۔پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداکوسلام۔

“جسم فروشی قانونی کام ، پولیس نہ تو دخل دے سکتی ہے اور نہ کارروائی کرسکتی ہے” بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

” خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں “ قاسم سوری کی عمران خان سے فرمائش، ویڈیو آگئی

FOLLOW US