اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق خطاب کے دوران وزیراعظم کی طرف سے کم آمدنی والے طبقات کے لیے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گاتاکہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے وہ زیادہ متاثر نہ ہوں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے اور قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ میاں شہباز شریف ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ بعدازاں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کاخطاب رات 8 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کیاجائے گا۔
سینئر تجزیہ کارصابر شاکر نے اچانک اےآر وائی کو خیر باد کہہ دیا، وجہ کیا بتائی گئی؟
” خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں “ قاسم سوری کی عمران خان سے فرمائش، ویڈیو آگئی