Saturday November 23, 2024

“پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے” اسد عمر کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کی جانب سے آرئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسد عمر نے پاکستانی عوام کو مبارک دی اور کہا کہ لوٹے فارغ جب کہ پنجاب حکومت کا جواز ختم ہوگیا ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے. بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

“منحرف رکن کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکتا” سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کردی

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیادہیں اور پالیسی سے انحراف کرنا کینسر ہے۔ منحرف ارکان کا ووٹ کاسٹ اور شمار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے منحرف ارکان کی نا اہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے سوال کو واپس صدرِ مملکت کو بھجوادیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نا اہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے بہترین فورم پارلیمان ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کیلئے درست وقت یہی ہے۔

بیٹی کی پرورش کے لئے مرد کا روپ لے لیا کیونکہ۔۔ بیٹی کی پرورش کیلئے 36 سال تک مرد کا روپ دھارنے والی ماں کی کہانی

پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،شاہدخاقان عباسی نے اعتراف کر لیا

FOLLOW US