Saturday November 23, 2024

ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی، جہاں چاہتی لے جاتا تھا،شعیب اختر

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ماوں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر مداحوں کو اپنی کہانی سنائی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی، 3گھنٹے روز اپنی ماں کے لیے ڈرائیونگ کی ہے، میری ماں نے جہاں گھومنا ہوتا تھا میں انہیں گھماتا تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا میری ماں جو خواہش کرتی تھیں وہ پوری کرتا تھا، والدین جیسے بھی ہوں ان کی قدر کرنی چاہیے، جب اپنے والدین کی عزت کرو تو اللہ اپ کے لیے کامیابی اور عزت لازم کر دیتا ہے، اپنے والدین کے نوکر بن جاوتو اللّہ آپ کو دنیا کا بادشاہ بنا دیتا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ بھارت میں لوگ اس لیے میری عزت کرتے ہیں کیونکہ میں بھارتیوں کی عزت کرتا ہوں۔

مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، پاک فوج کی وارننگ

” دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے” الزامات کی تردید کے بعد ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے مطالبہ کردیا

عامر لیاقت کیخلاف سارے ثبوت موجود ہیں، مناسب وقت پر سامنے لاؤں گی: دانیہ شاہ

FOLLOW US