Sunday January 19, 2025

” دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے” الزامات کی تردید کے بعد ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے مطالبہ کردیا

کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری بیوی دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے دانیہ شاہ کا میڈیکل کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر دانیہ شاہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ 2 دن پہلے کی ویڈیو ہے جو خوددانیہ نے بناکر ڈالی اور آج مجھ پر بدترین الزامات لگا دیئے ہیں ۔اگر یہ ابھی میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو میں آپ سب کو وہ حقیقت بتاتا کہ پورا ملک ہل اٹھتا وضاحت نہیں دوں گا

عامر لیاقت کیخلاف سارے ثبوت موجود ہیں، مناسب وقت پر سامنے لاؤں گی: دانیہ شاہ

کیونکہ رسول اللہ کا فرمان ہے “لوگو عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو” لیکن صحافیوں اور میڈیا سے گزارش کرتا ہوں کہ دانیہ کی ہشاشیت دیکھ کر خود فیصلہ کریں کہ3ماہ میں کسی پر تشدد ہو تو وہ ایسی لگیں گی البتہ میں آپ سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ مجھے ٹیسٹ کرانے دیں شراب پیتا ہوں یا نہیں واضح ہو جائے گا، زندگی میں کبھی آئس کا نشہ نہیں کیا لیکن اب میں صرف ایک ایسی بھیانک حقیقت جاری کر رہا ہوں انتظار کیجیے ، دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے اور پھر جو کچھ میں جاری کررہا ہوں انتظار کیجیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی حامد میر کے اعزاز میں عشائیہ، کتنی ڈشز سے تواضع کی گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US