Sunday January 19, 2025

عامر لیاقت کیخلاف سارے ثبوت موجود ہیں، مناسب وقت پر سامنے لاؤں گی: دانیہ شاہ

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا۔ خلع کے اعلان کے بعد نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے 2 ،3 بار مارا اور ایک بار گلا دبانے کی کوشش بھی کی۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر آبدیدہ ہوکر ردعمل میں کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انھوں نے مجھ سے شادی کیوں کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی حامد میر کے اعزاز میں عشائیہ، کتنی ڈشز سے تواضع کی گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

عامر لیاقت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرویو میں دانیہ نے واضح کیا کہ میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو شخص میری زندگی برباد کر رہا ہے کہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟ دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا۔ نشے سے متعلق بات کرتے ہوئے دانیہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں دکھاؤں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خلع کی خبروں کے بعد عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا ہے۔

‘ٹیم میں حریف ہیں لیکن چائے کے لیے متحد’ شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل

عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں‘شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں-

FOLLOW US