Saturday November 23, 2024

کرپشن کے چارجز، حکومت کا فرح خان کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد :حکومت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران گوگی نامی خاتون پر کرپشن کے چارجز ہیں جس کے پیش نظر نیب میں بھی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ان کا ساتھ دینے والے مبینہ ساتھیوں کے خلاف بھی کرپشن چارجز کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ، پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کی بینک اکاونٹس تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،

رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ مراد سعید

ان میں محمد نعمان افضل ، طاہر اقبال ، محمدرفیق اور محمد ارشد شامل ہیں۔ 2008سے 2022 تک عہدوں پر قائم رہنے والے ان ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی منتقلی ریکارڈ کی گئی ہے اکاونٹس میں آنے والی بھاری رقوم کا ریکارڈ بھی سٹیٹ بینک سے حاصل کر لیا گیاہے ، شواہد کی روشنی میں گرفتاریاں بھی عمل میں آ سکتی ہیں، فرح خان کی تفتیش کیلئے موجودگی ضروری ہے ۔اس کے علاو ہ عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی بھی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

‘سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں،معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا پیغام

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ ،ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US