Saturday November 23, 2024

لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ لانگ مارچ کے نتائج خوفناک ہوسکتے ہیں، اکتیس مئی تک حل نکالیں ،امن لائیں اور نفرتوں کو ختم کریں ورنہ حالات ہاتھوں سے نکل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ملکی حالات خطرناک ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شہر کی فضا خوفناک ہوچکی ہے، سیاسی لڑائی گلی محلوں تک پہنچ چکے ، ملک کے خلاف مذموم سازش رچائی جارہی ہے، آگاہ کررہا ہوں میراکام صرف بتاناہے۔

بل گیٹس نے دوبارہ سابقہ اہلیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملکی کی فضا کسی اور جانب لےجاناچاہتےہیں، ہمارا مطالبہ صرف الیکشن کاہے، تیس مئی تک حالات سنبھال لیں ورنہ خوفناک صورت حال ہوسکتی ہے، ممکن ہے کہ مارچ کا اعلان ہو اور حالات عمران خان کےہاتھ سےبھی نکل جائیں، میں بتاناچاہتاہوں کہ مارچ میں لوگ خود کو آگ لگاناچاہتےہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جو چہرے بدنام تھےانہیں اقتدار میں لایاگیاہے، عوامی نفرت کی وجہ بھی یہی ہے اگر کسی اور کو اقتدار میں لایا جاتا تو شاید اتنی نفرت نہ ہوتی، یہ سب آصف زرداری کا کیا دھرا ہے، جس نے قاتل کو وفاقی وزیر داخلہ بنادیا، کیونکہ اس کی خواہش ہے کہ پنجاب میں جھگڑا پڑے اور حالات خراب ہوں۔

“انشا اللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے” عمران خان نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیرداخلہ منشیات فروش ہو وہاں امن ہوگا؟ یہ حالات کہیں اورلے جانا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ صرف الیکشن ہے، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بیچ بچاؤ کیلئے آگے آئیں، ایسا نہ ہو کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے بھی نکل جائیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ میرا بھتیجا لاپتا ہے، نہ بتاتے ہیں کہ وہ کہاں ہے، لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے،حالات خراب ہوسکتے ہیں، غیرملکی سازش کے تحت فوج کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلی محلے میں لڑائی شروع ہوچکی ہے، بعض لوگ لانگ مارچ میں اپنے آپ کو آگ لگانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ صاحب بتائیں کس شہر میں آکر میں گرفتاری دوں، مجھے خوف ہے میرے شہر کی فضا گھمبیر ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ان چہروں سے لوگ نفرت کرتے ہیں، جو واقعہ ہوا وہ روضہ رسولﷺ سے باہر ہوا۔

‏عمران خان کا عید کے بعد 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان، کون کونسے شہر شامل ہیں؟ شیڈول سامنے آگیا

FOLLOW US