Saturday November 23, 2024

“شہباز شریف کو مضبوط دوست کے طور پر دیکھتے ہیں” چین کی ناظم الامور کی وزیر اعظم سے ملاقات، چینی قیادت کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں چین کی ناظم الامور نے خیرسگالی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے چین کی حکومت اور قیادت کی طرف سے مبارک کا پیغام پہنچایا. ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق شہبازشریف سے پاکستان میں چین کی ناظم الامور پھینگ چُنگزو نے آج وزیراعظم ہاﺅس میں خیرسگالی ملاقات کی۔ پھینگ چُنگزو نے اُنہیں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر چین کی حکومت اور قیادت کی جانب سے مبارک پیش کی اور نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔

نور عالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ندیم افضل چن نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

چین کی ناظم الامور نے زور دیا کہ چین وزیراعظم شہبازشریف کو ایک مضبوط اور پختہ عزم رکھنے والے اپنے دوست کے طور پر دیکھتا ہے جن کا چین میں بے پناہ احترام اور تعریف کی جاتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں بطور وزیراعلی پنجاب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فروغ کے لئے وزیراعظم کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ چین کی قیادت کے لئے گرمجوشی پر مبنی تمناﺅں اور تہنیت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کے اپنے متعدد دوروں کا حوالہ دیا جن کے دوران انہیں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا اعزازحاصل ہوا اور صدر شی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لی۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ اقدام کے ’فلیگ شپ‘ منصوبے سی پیک پر جاری پیش رفت اور پاکستان کی معاشی ترقی و خوش حالی کے لئے اس کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے سی پیک کے اعلی معیار کے ترقیاتی منصوبہ جات پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے اور اسے چین پاکستان دوستی و گہری شراکت داری کی علامت بنانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے صنعتوں کے قیام، زراعت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں چین کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے لیے روسی صدر پیوٹن کا بھی پیغام آگیا

وزیراعلی پنجاب کے طور پر چین کے ساتھ اپنے قریبی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون اور علاقائی امن واستحکام کا عُنصر قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان اور چین کے عوام کے دل میں پنہاں ہے اور چین پاکستان کا مضبوط اور قریب ترین شراکت دار ہے۔ وزیراعظم نے یکساں مفاد میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 30 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی

FOLLOW US