Monday April 29, 2024

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 30 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی

لاہور : ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 30 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز مزید 91 پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 184 سے کم ہو کر 182 پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ رہی ہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر182روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر184روپے سے گھٹ کر182روپے پر آگیا ۔

نور عالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ندیم افضل چن نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں91 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 182.03روپے اور قیمت فروخت183.20روپے سے کم ہو کر181.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.50روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید183.20روپے سے کم ہو کر182.30روپے اور قیمت فروخت 184.20روپے سے کم ہو کر182.70روپے ہو گئی ۔

’ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا‘ شاہد آفریدی کا خصوصی پیغام

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے کم ہو کر195روپے اورقیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر197روپے ہو گئی جبکہ2.70روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235.50روپے سے کم ہو کر233.50روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے کم ہو کر235.80روپے پر آگئی ۔

وزیراعظم بنتے ہی شہبازشریف نے سب سے پہلے کن لوگوں کی گرفتاریوں کی ہدایات جاری کر دیں؟ ہلچل مچ گئی

FOLLOW US