Sunday January 19, 2025

نور عالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ندیم افضل چن نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے معروف ہوٹل میریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق واقعہ افطاری کے وقت میریٹ ہوٹل میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ شہری نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم خان، ندیم افضل چن، مصطیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کو دیکھ کر “غدار” کے نعرے لگائے۔
شہری کی نعرے بازی پر سیاسی رہنما آپے سے باہر ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں نور عالم خان کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

‘ اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے سے دکھ ہوا، عمران خان کا بیان

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن بزرگ شہری نے پشتو زبان میں نور عالم خان کو گالیاں دیں۔ منحرف ایم این اے نے اسے سمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن وہ باز نہ آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم کو مکا مارا۔

” شکست اقتدار کے کھیل کا حصہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے” شاہد آفریدی کا سابق وزیر اعظم کو پیغام

FOLLOW US