Saturday November 23, 2024

آج آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کا مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی ، آج آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، مزید حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا، غیرجمہوری اور غیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فواد چوہدری کے عدم اعتماد تحریک پر اٹھائے گئے آئینی اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے نکتہ اٹھایا کہ 7 مارچ 2022 کو ہمارے سفیر کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے ، اگر یہ کامیاب نہیں ہوتی تو پاکستان کا آئندہ کا راستہ بہت مشکل ہوگا ، اس سے اگلے دن 8 مارچ 2022 کو پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آجاتی ہے ۔

عدم اعتماد کی قرارداد آئینی کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی

برطرف گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی وزیراعظم عمران خان کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

News Source: Express News

FOLLOW US