بیٹی ابھی صرف دو ماہ کی ہوئی تھی کہ میرے دوست نے اپنی جان وطن پر قربان کردی“یہ الفاظ ہیں لقمان کے جنھوں نے حال ہی میں اپنے دوست اور ساتھی کیپٹن سعد عامر کو کھویا ہے۔ لقمان اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر لکھتے ہیں کہ “زندگی کبھی کبھی بہت تلخ ہوجاتی ہے۔ میرے پیارا دوست، بھائی اور ہم جماعت نے آج جام شہادت نوش کیا ہے۔ شہید سعد عامر کی بیٹی ابھی صرف دو ماہ کی ہے اور میرے لئے اس بات کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہے کہ وہ جاچکا ہے۔ میں تمھیں بہت یاد کروں گا
پاکستانی روپےکی بے قدری جاری، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سعد عامر“کیپٹن سعد ایک شہید کے بیٹے ہیں،لقمان کی گئی مختلف پوسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعد عامر نہ صرف خود شہید ہیں بلکہ وطن سے محبت اور ملک کے لئے جان قربان کرنا ان کے خمیر میں شامل ہے۔ کیپٹن سعد عامر کے والد بھی پاک فوج میں شہادت کا رتبہ پاچکے ہیں۔سعد بن عامر کے بارے میںواضح رہے کہ دو دن پہلے پاک فوج کے جوان کیپٹن سعد عامر سمیت دو فوجی اہلکار جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران شہید ہوئے تھے۔ 25 برس کے سعد ایک ننھی سی بیٹی کے والد تھے جبکہ ان کا تعلق روال پنڈی سے تھا۔
خیبر پختونخواہ کی عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضور بکنے والے غداروں کومسترد کر دیا، وزیراعظم عمران خان