اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان و معاون خصوصی و پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں ندیم افضل چن کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا، شکریہ عمران خان آپ نے قوم کوبتادیا 45 سال بعد بھٹو کا فلسفہ ہی زندہ باد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ موت بھی بھٹو جیسی ہو لیکن کسی کسی کا نصیب ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امر بالمعروف جلسے میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا
پی ٹی آئی جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان
کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کوشش کی تو فضل الرحمان، نواز شریف ان کی اُس وقت کی پارٹیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تحریک چلائی اور آج جیسے حالات بنا دیے گئے اور ان حالات کی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔
تحریک انصاف کے جلسے میں شرکاء کی تعداد 20لاکھ سے زیادہ تھی ‘ پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
عمران خان کے خطاب کے دوران جلسہ چھوڑ کر جانے والے وزرا کے نام سامنے آگئے