Saturday November 23, 2024

27 مارچ کا جلسہ ، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام خصوصی پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ، لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف 27 مارچ کو قوم سے ساتھ نکلنے کی اپیل کردی اور کہا ایک پیغام دینا ہے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے سے متعلق قوم کے نام اہم پیغام میں کہا کہ ارکان کے ضمیرکی قیمتیں لگائی جارہی ہیں، ڈاکوؤں کا ٹولہ اکٹھے ہوکر کھلے عام ارکان کو خرید رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے، ایک پیغام دینا ہے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں۔

عمران خان 27مارچ کے جلسے میں استعفے کا اعلان کرنیوالے ہیں، بڑی سیاسی شخصیت کی پیشنگوئی

وزیراعظم نے کہا چوری کے پیسوں سےعوامی نمائندوں کوخریدا جارہا ہے، جمہوریت، قوم اورعوام کے خلاف جُرم ہورہاہے، قوم اِس جُرم کے خلاف میرےساتھ نکلے تاکہ سب کو پتا چل جائے اور آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سےجمہوریت اورقوم کونقصان پہنچایاجارہاہے، اللہ کا حکم ہے لوگ اچھائی کیساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہوں۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔

اس سے بڑی ریلی تو کونسلر نکالتی ہے: شہباز گل نے بلاول کے جلسے کی ویڈیو شیئر کر دی

عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

FOLLOW US