Friday May 17, 2024

عمران خان 27مارچ کے جلسے میں استعفے کا اعلان کرنیوالے ہیں، بڑی سیاسی شخصیت کی پیشنگوئی

کراچی: مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی، اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں،عمران خان کےساتھ دھوکا ہورہا ہے، ان کے اپنے لوگ انہیں دھوکا دے رہے ہیں ۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بالکل کھلی چھوٹ دی تھی۔

اس سے بڑی ریلی تو کونسلر نکالتی ہے: شہباز گل نے بلاول کے جلسے کی ویڈیو شیئر کر دی

چودھری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں۔۔۔ ؟اندر کی خبر سامنے آ گئی

’چوہدری نثار نے عمران خان سے ماضی قریب میں کسی بھی ملاقات کی تردید کردی ‘ حامد میر کا دعویٰ

FOLLOW US