لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم 5 بہترین بیٹرز میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی 3 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نائب کپتان محمد رضوان کی درجہ بندی میں 6 درجے بہتری آئی ہے اور وہ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اظہر علی کا 19 واں نمبر ہے۔
مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی عدم اعتماد پاس ہوئی تو عمران خان خوش قسمت ہوں گے۔ اعتزازاحسن
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کاآئی سی سی کی تازہ ریکنگ میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ جوئے روٹ دوسری،سٹیو سمتھ تیسری اور کین ولیم سن چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ کارونا رتنے چھٹی، روہت شرما ساتویں، ٹریوس ہیڈ آٹھویں، ویرات کوہلی نویں پوزیشن پر ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چھٹا نمبر ہے۔ حسن علی کی گیارہویں پوزیشن ہے اور محمد عباس کا نمبر انیسواں ہے۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل نہیں۔