Wednesday November 27, 2024

تحریک انصاف کا 27 مارچ کو ڈی چوک کی بجائے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان، ڈی چوک کی جگہ ویسے بھی کم پڑ جانی تھی۔

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک کی بجائے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کی وجہ سے ورکرز میں نیا ولولہ جنون آگیا ہے، یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، ڈی چوک کی جگہ ویسے بھی کم پڑ جائے گی۔ انہوں نے پارٹی رہنماء علی نواز اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جلسے کے لیے ویسے بھی اب ڈی چوک چھوٹی جگہ پڑجائے گی- جس تعداد میں عوام آ رہے ہیں پریڈ ایونیو مناسب جگہ رہے گی – یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا انشاء اللہ – پوری قوم کا اعتماد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے – اپوزیشن کی شکست یقینی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ایک نہ چلی، ترین گروپ نے حکومت کو بڑا جھٹکا دیدیا

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے27 مارچ جلسے کی جگہ تبدیل کر دی ہے۔ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اب قوم صحیح قوم بننے جا رہی ہے، تحریک انصاف کا ڈی چوک پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ علی نوازاعوان نے کہا کہ 27 مارچ کو پاکستان کے مستقبل کا تعین ہونا ہے، 27 مارچ کوعوام وزیراعظم پراعتماد کریں گے، ہمارے جلسے کیلئے پریڈ گراؤنڈ کی جگہ کم پڑ جائے گی۔ اپوزیشن مہنگائی یا غربت کے خلاف نہیں اپنی دولت بچانے نکلے ہیں، اپوزیشن کی وجہ سے ورکرز میں جذبہ جنون آگیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی وزیر حماد اظہر اور بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہان تک آج اپوزیشن کو اجلاس نہ بلانے کی تکلیف ہے، آج اجلاس نہیں ہوا تو 25 مارچ کو ہوجائے گا، مجھے بتائیں جتنی مہم اوآئی سی کے خلاف موجودہ اپوزیشن نے چلائی ہے، اس قدر تو انڈیا نے نہیں چلائی ہوگی۔

“لگتا ہے چار سال سے اقتدار کا جو روزہ رکھا ہوا ہے اب وہ کھولنے کا وقت آگیا ہے” چوہدری نثار علی خان نے خاموشی توڑ دی

مولانا فضل الرحمان بتائیں اسلام کے نام پر ووٹ لیا لیکن اسلام کیلئے کیا کیا ہے؟ عمران خان نے عالمی دنیا میں اسلامو فوبیا سے متعلق مہم کھڑی کی اور اسلامی فلاحی مملکت کیلئے آگے بڑھ رہا ہے،مولویوں نے دین فروشی کے سوا کیا کیا ہے؟ ان مولویوں نے ووٹ کیلئے مذہب کو بیچنے کے سوا کیا کیا ہے؟ اوآئی سی کانفرنس کی سال پہلے تاریخ طے ہوئی ہیں۔ اپوزیشن کی تمام کوششیں پاکستان کے مفادات کو زد پہنچانے کی ہیں، عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ قوم پرانے پاکستان کی لوٹا کریسی دیکھ رہی ہے، یا اب ہم صاف ستھرے پاکستان کی جانب کا رہے ہیں ،عوام اور پاکستان ایک جانب اور چوری کا سرمایہ اور سوداگر ایک جانب کھڑے ہیں۔ اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ 25 تاریخ کے اجلاس کو آئین کی خلاف ورزی کہا جارہا ہے،اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کے تحت بلایا ہے، قرارداد پربات ہوگی حکومت اور اپوزیشن بات کرے گی۔ 63 اے ایک الگ آرٹیکل ہے اس میں تین اور پانچ سال کی نا اہلی کا لکھا ہے، جو لوگ گئے ہیں اور جیسے ہی عمران ان کے ڈیفکٹ ہوگیا، وہ بندا اسی وقت ڈیفکٹ ہوجائے گا۔

مال ان کا کھائو، ووٹ عمران خان کو دو، وفاقی وزیر شیخ رشید کا منحرف ارکان کو مشورہ

FOLLOW US